ابنا: رہبر انقلاب آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اتوار کي شام کو صدر مملکت اور ان کي کابينہ کے اراکين سے ملاقات ميں ، يوم قدس کے جلوس ميں عوام کي وسيع شرکت کو ، اسلامي انقلاب کے اصولوں اور اقدار سے ايراني قوم کي وابستـگي کي علامت قرار ديا اور کہا کہ اس عظمت و پرشکوہ شرکت سے علاقے کے ماحول ميں اميديں بڑھيں گي اور جد و جہد کے لئے اقوام کے عزم ميں دوگنا اضافہ ہوگا -
رہبر انقلاب اسلامي نے اسي طرح اپنے بيان ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے خلاف دشمنوں کي سازشوں کي سمت اشارہ کرتے ہوئے اتحاد اور عوام کي جانب سے حکومت کي بھرپور حمايت کو ان سازشوں کي ناکامي کا سبب قرار ديا اور کہا کہ دشمن ، اس سال کي شروعات ميں مفلوج کرنے والي اور اسمارٹ پابنديوں کي باتيں کرتے تھے ليکن يہ پابندياں نہ صرف يہ کہ مفلوج کرنے ميں کامياب نہيں ہوئيں بلکہ حکومت اور عوام کے تدبر سے بہت سے مواقع پر ملک ميں بڑے بڑے کاموں اور خود کفيلي پر منتج ہوئيں -
رہبر انقلاب اسلامي نے کہا کہ عالمي حقائق کے پيش نظر ان پابنديوں کو زيادہ دنوں تک جاري نہيں رکھا جا سکتا - آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے کہا کہ معاشي جہاد و خدا پر توکل اور منصوبہ بندي و تدبر سے ان پابنديوں کو بے اثر کيا جانا چاہئے
اس ملاقات کے آغاز ميں صدرمملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے انصاف کے قيام اور عوام کي خدمت کو حکومت کي کارکردگي کا اصل محور قرارديا اور کہا گذشتہ دو دور حکومت ميں حاصل ہونےو الي کاميابياں الہي اقدار اور انقلاب کي امنگوں پر پابندي کا نتيجہ ہےصدر ڈاکٹر احمدي نژاد کے خطاب کے بعد وزراء اور کچھ نائب صدور نے بھي اپني اپني وزارتوں اور محکموں کي رپورٹ پيش کي -.............
/169